منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں ربیع الاول کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان ہوگیا ہے۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ زونز میں ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتے کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

یہ پڑھیں: ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی

ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لیے خصوصی مذہبی اہمیت رکھتا ہے، 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

اس موقع پر مساجد اور دیگر مقامات پر محافلِ میلاد، قرآن خوانی، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جاتی ہیں، جبکہ گھروں، مساجد اور سڑکوں کو بھی سجایا جاتا ہے۔

علمائے کرام اس موقع پر مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخلاق اور سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ میلاد النبی ﷺ کا اصل پیغام نبی کریم ﷺ کی سنت اور اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی میں اپنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں