منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

رابعہ بٹ کا ’عید پر قربان‘ ہونے کے خواہشمند صارف کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے عید پر ان کے ہاتھوں قربان ہونے کے خواہشمند صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے رابعہ بٹ کی پوسٹ پر لکھا کہ ’اس بار عید پر آپ کے ہاتھوں سے حلال ہونا چاہتا ہوں، اس پر اداکارہ نے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

رابعہ بٹ نے لکھا کہ ’اس دفعہ قربانی کا فریضہ میرے والد صاحب پورا کررہے ہیں، میں ان تک پیغام پہنچا دوں گی کہ قربانی کے لے ایک اور جانور دستیاب ہے۔‘

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رابعہ کے جواب کو پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ رابعہ نے اچھا جواب دیا ہے۔

صارفین کی جانب سے کمنٹ کرنے والے شخص پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رابعہ بٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں شبیر جان کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔

’پہلی سی محبت‘ کی مرکزی کاسٹ میں شہریار منور اور مایا علی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں