پاکستانی اداکارہ اور کانٹینٹ کریئٹر رابعہ کلثوم نے سوشل میڈیا پر بھابھیوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
رابعہ کلثوم نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مزاح سے بھرپور ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ ماہم عامر بھی نظر آرہی ہیں، اس کے ساتھ ہی رابعہ نے پوسٹ میں نہایت دلچسپ کیشپن دیتے ہوئے لکھا ہے ‘ایک سے بڑھ کر ایک’۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر اگر دھوکا دینا چاہے تو اسے روک نہیں سکتے، رابعہ کلثوم
شیئر کی گئی ویڈیو میں رابعہ کلثوم اپنی بھابھی کے گھر ذہنی صحت کے حوالے سے درپیش مسائل پر مدد مانگنے کےلیے آتی دکھائی دیتی ہیں۔
تاہم اس وقت انھیں شدید دھچکا لگتا ہے جب ویڈیو میں موجود بھابھی (ماہم عامر) اپنی بغل میں جھاڑو دبائے جھاڑو ڈھونڈتی نظر آتی ہیں۔
ان کی یہ حرکت رابعہ کو دنگ کردیت ہے اور وہ اپنا سر پکڑ لیتی ہیں، اداکارہ کی اس ویڈیو کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں اور اب تک اس پر ہزاروں لائکس آچکے ہیں۔
View this post on Instagram


