شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ رابعہ نورین، مرحوم شوہر عابد علی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
اداکارہ رابعہ نورین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور مرحوم شوہر عابد علی کے حوالے سے یادیں شیئر کیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر عابد علی زندگی کے ہر لمحے یاد آتے ہیں اور وہ جان بوجھ کر خود کو مصروف رکھتی ہیں تاکہ ان کی یاد کم محسوس ہو۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت میرے ساتھ ہیں، وہ میری زندگی تھے، میں سامعین کے سامنے جذباتی نہیں ہونا چاہتی تھی، میری پہلی ملاقات ان سے ہوائی جہاز میں ہوئی جب میں کیبن کریو کا حصہ تھی بعد میں نوکری چھوڑ کر شوبز میں آئی۔
یہ پڑھیں: ایمان نے عابد علی کی کونسی چیز والدہ سے چھپا کر رکھی ہے؟
رابعہ نورین نے بتایا کہ شوٹنگ کے بعد ان کے درمیان فون نمبرز کا تبادلہ ہوا اور تقریباً چھ ماہ تک صرف خیر خیریت کے پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا، ایک دن جب ان کا پیغام نہ آیا تو انہیں بے چینی ہوئی اور دوبارہ رابطے پر عابد علی سے کہا کہ وہ یہ رابطہ ختم کرنا چاہتی ہیں کیونکہ اس سے مختلف جذبات پیدا ہو رہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ عابد علی اور میری محبت فطری طور پر ہوئی، میں ریزروڈ رہتی تھی اور سن رکھا تھا کہ وہ بہت سخت ہیں، اس میں ان سے ڈرتی تھی ایک ڈرامے میں ان کے ساتھ تھی جو ہم صبح 4 بجے فارغ ہوئے تو وہ پورے عملے کو کھانے پر لے گئے جبکہ ہماری شادی 2006 میں ہوئی تھی۔
اداکار عابد علی کی رابعہ نورین سے دوسری شادی تھی، ان کی پہلی شادی اداکارہ حمیرہ علی سے تھی، جس سے ان کی تین بیٹیاں ہیں، عابد علی نے حمیرہ علی سے علیحدگی کے بعد 2006 میں رابعہ نورین سے شادی کی۔
بعد ازاں عابد علی ستمبر 2019 میں کراچی میں 67 سال کی عمر میں جگر کے عارضے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


