تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جدید تکنیک سے کتوں کے کاٹنے پر قابو پایا جاسکتا ہے: ڈاکٹر سیمی جمالی

رپورٹ : انورخان

کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھر میں سگ گزیدگی کا عالمی دن ہر سال اٹھائیس ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی کا کہناہے کہ جدید تکینیک اپنا کر سگ گزیدگی کے واقعات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صرف جناح اسپتال میں رواں سال اگست دو ہزار سولہ تک کتے کے کاٹنے کے 4629کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جناح اسپتال شعبہ حادثات کی سربراہ اور جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق دو ہزار پندرہ میں 6590سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

dr-seemi-jamali

کتوں کے کاٹنے کے باعث ریبیز نامی مہلک بیماری لاحق ہوجاتی ہے بروقت طبی امداد نہ ملے تو پھر یہ مرض لاعلاج ہوجاتا ہے۔ماہر صحت کے مطابق پاگل کتے کے کاٹنے سے ریبیز انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرجاتا ہے جناح اسپتال میں گذشتہ سال ایسے مریض بھی لائے گئے تھے جو کتوں کے کاٹنے کے باعث انتہائی خطرناک صورتحال کا شکار ہوگئے تھے اور کتوں کے کاٹنے کے باعث بارہ اموات سامنے آئی تھی یہ وہ متاثرہ افراد ہیں جنھوں نے بروقت طبی امداد حاصل نہیں کی تھی۔

ریبیزکا عالمی دن

کراچی میں جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر واحد سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے جہاں پر ایمرجنسی بلڈنگ میں ڈاگ بائٹ کلینک گذشتہ کئی سال سے فعال ہے یہاں آنے والے تمام متاثرہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ مقررہ ویکسین فراہم کرنے کیلئے مریضوں کو فالواپ کیلئے بلایا جاتا ہے جبکہ ویکسین کی فراہمی بھی مفت ہوتی ہے۔

jpmc

ریبیز کا علاج انتہائی مہنگا ہونے کے باعث ایسے افراد جو کہ شہر کے مختلف نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ان کو یہ علاج انتہائی مہنگا پڑتا ہے کراچی کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں صرف ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے جہاں تمام ویکسین متاثری مریضوں کو خود خریدنی پڑتی ہے ۔

جناح پوسٹ گریجوئٹ میڈیکل سینٹر شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کہتی ہیں کہ گذشتہ چند روز کے دوران آٹھ سو سے زائد کتوں کو مار کر ان کی تصاویر ذرائع ابلاغ میں جاری کی گئیں یہ عمل غلط ہے اور عالمی سطح پر اینیمل لوور اس پر اعتراض بھی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کتوں کی افزائش بہت تیزی سے ہوتی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ کتوں کو مارنے کے بجائے ان کو ویکسینیشن کے ذریعے نیوٹرل کرکے ان کی ٹیگنگ بھی کی جائے، اس طرح کتوں کی بہتات اور افزائش پر قابو پایا جاسکتا ہے اور سگ گزیدگی کے چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -