پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ریبیز سے ہر سال 5 ہزار اموات کیوں؟ ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں ہر سال کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے لاکھوں شہری متاثر ہوتے ہیں، جب کہ ریبیز کی بیماری سے ہر سال کئی ہزار افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ملک میں ریبیز کے مریضوں کی نگرانی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہر سال تقریباً 5,000 افراد کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے ریبیز کا شکار ہو کر موت سے ہم کنار ہو جاتے ہیں۔

ریبیز ایک وائرل انفیکشن ہے جو بہت مہلک ہے اور اس سے متاثر ہونے والے لوگوں میں سے 99 فی صد کی موت ہو جاتی ہے۔ ریبیز سے متاثرہ مریض میں اس بیماری کی علامات کتے کے کاٹنے کے تقریباً 6 ہفتے بعد ظاہر ہوتی ہیں، جس میں بخار، سر درد، جسمانی اعضا میں درد، گلے میں جلن اور گٹھن کا احساس شامل ہیں۔


پاکستان میں خسرے سے اموات کی بڑی وجہ برسات کے موسم کی جلد آمد!


ریبیز سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بچوں کا تعلق دیہی اور شہروں کے مضافاتی علاقوں سے ہے۔ بین الاقوامی تحقیقی جریدے ایکٹا ٹروپیکل کی تحقیق کے مطابق کتے کے کاٹے کی مہلک بیماری کے زیادہ پھیلاؤ کی وجہ ’ریبیز کی علامات سے متعلق عوامی سطح پر کم آگاہی، علاج معالجے کے سلسلے میں لاپرواہی اور اس بیماری کی روک تھام کے لیے ملکی سطح پر ناقص اقدامات‘ ہیں۔

تاہم، حال ہی میں وفاقی وزیر صحت کی جانب سے قومی ریبیز پریوینشن اینڈ کنٹرول فریم ورک کی اصولی منظوری ایک مثبت قدم ہے۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں