پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

قصورواقعہ پاکستان کے ماتھےپر بد نما داغ ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب کے شہرقصورمیں بچوں کے ساتھ جنسی تشددکے اسکینڈل کوانتہائی شرمناک قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث تمام درندہ صفت افرادکوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت پنجاب گڈ گورنرننس کے بلند وبانگ دعوے کرتی ہے لیکن قصورمیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اوران کی وڈیوبناکران کے اہل خانہ سے بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کرنے کاسلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔

لیکن پنجاب کی حکومت اورپولیس وانتظامیہ نے ان سفا ک عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ قصورکی پولیس وانتظامیہ کے حکام اس واقعہ کوزمینوں کاتنازعہ قراردے کرسفاک عناصرکے گھناؤنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بچوں پر جنسی تشددکایہ واقعہ پنجاب پر ہی نہیں بلکہ ہمارے ملک کے ماتھے پر ایک بدنماداغ ہے اورجوعناصر بھی اس میں ملوث ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے متاثرہ بچوں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورافسوس کااظہارکیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں