اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’نیلو‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رابعہ کلثوم نے خود کو ماہرہ خان قرار دے دیا۔
رابعہ کلثوم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ایک اسٹوری اپڈیٹ کی جسے ان کے فیز اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب توجہ مل رہی ہے۔
اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کراچی میں فساد ہونے پر افسوس ہے، آصف علی زرداری نے 27 دسمبر 2007 کو بی بی (بینظر بھٹو) کے قتل پر امن قائم رکھا ہوا تھا اور شریف خاندان منی لانڈرنگ میں بے قصور ہے تو میں بھی آج سے ماہرہ خان ہوں، جاؤ جو کرنا ہے کر لو۔
رابعہ کلثور نے آخر میں ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔
خیال رہے کہ رابعہ کلثوم کی جانب سے اس طرح کا بیان سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد سامنے آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



