اشتہار

کرکٹرز برانڈ میں آکر اپنا کام ہی بھول گئے ہیں، رابعہ کلثوم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ کرکٹرز برانڈ میں آکر اپنا کام ہی بھول گئے ہیں۔

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کو شائقین کرکٹ اور مختلف شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا ایسے میں اداکارہ رابعہ کلثوم نے بھی کھلاڑیوں پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر پچاس باتیں نکلیں گی، مجھے گالیاں پڑیں گی اور میرے ساتھ جو لوگوں نے کیا ہے میں بتا نہیں سکتی۔

یہ پڑھیں: برانڈز پاکستانی کرکٹرز کی خدمات لینا بند کریں، رابعہ کلثوم

رابعہ کلثوم نے کہا کہ ایک پوسٹ کے بعد میرے گھر والے، ماں باپ، بھائی بہن اور میرا بچہ سب کو جس کی تصویر بھی کسے نے نہیں دیکھی ان کرکٹرز کے مداحوں نے گالیاں دی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے کہا کہ کرکٹرز کو کرکٹ کھیلنے کے لیے رکھا گیا ہے پہلے وہ کرکٹ کھیل لیں، آپ نے ان کو اتنے بڑے برانڈز اور کانٹریکٹ دے کر ایزی کردیا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ جس کام کے لیے برانڈ بنے ہوئے ہو وہ کام تو کرو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں