منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

ریڈیو نے کنگ چارلس کے انتقال کی غلط خبر پر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کنگ چارلس کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر ریڈیو نے معافی مانگ لی۔

ریڈیو کیرولین نے نادانستہ طور پر کنگ چارلس کے انتقال کی خبر نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تین پہلے سے ریکارڈ شدہ اعلانات جن میں کہا گیا تھا کہ بادشاہ کی موت ہو گئی ہے، 19 مئی کو نشر کی گئی۔ یہ رپورٹ دی بیری مارش شو کے دوران نشر کی گئی اور اس شام کو ملک بھر میں سامعین تک پہنچ گئی۔

آفس آف کمیونیکیشنز (آف کام) کے مطابق، رپورٹ کے بعد شکایات موصول ہونا شروع ہو گئی تھیں۔

نشریات کے فوراً بعد قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد اس بیان کا اعادہ کیا گیا اور 16 منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد معمول کی نشریات دوبارہ شروع ہوئیں۔

تقریباً 30 منٹ بعد، میزبان نے سامعین سے معذرت کی اور تصدیق کی کہ کنگ چارلس ابھی زندہ ہیں۔

میزبان نے ریمارکس دیے کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہم نے کچھ معلومات غلطی سے تھوڑی دیر پہلے چلائی ہیں، میں نے یہ خود نہیں سنا، لیکن یہ غلط ہے یہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے، اور یقیناً، ہم معذرت خواہ ہیں۔

پیر 10 اگست کی صبح، ایک ریگولیٹر بلیٹن نے تصدیق کی کہ اس واقعے نے براڈکاسٹنگ کوڈ کی دو دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔

برطانیہ کے ریڈیو نے کنگ چارلس کو غلطی سے ’مردہ‘ قرار دے دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں