تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ریڈیو میزبان کی پاپ بینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا صارفین نے طوفان برپا کردیا

برلن : جرمنی کے مشہور ریڈیو پروگرام کے میزبان کو بی ٹی ایس بینڈ پر تنقید کرنا بہت مہنگا پڑگیا، لاکھوں شائقین نے غم و غصے کا اظہار کرکے انہیں معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے مشہور ریڈیو اسٹیشن بائرن تھری کو "کے پوپ بینڈ” کے لاکھوں شائقین کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مذکورہ شائقین اس ریڈیو اسٹیشن کے ایک کمپیئر ماتھیاس ماٹوشِک پر نسلی تعصب کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں۔ اس کمپیئر کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے "کے پوپ بینڈ” بی ٹی ایس کی ریلیز "کولڈ پلے”سیریز کے "فِکس یُو” البم کے ٹائٹل کوَر کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ماتھیاس ماٹوشِک نے "کے پاپ بینڈ” بی ٹی ایس کو کورونا وائرس کی کوئی قسم قرار دیا تھا۔ کمپیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں اس انوکھے وائرس کی ویکسین بھی جلد دریافت کر لی جائے گی۔

بینڈ پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کی فوج نے طوفان کھڑا کردیا اور بائرن تھری ریڈیو اسٹیشن کے کمپیئر کو نسلی تعصب زدہ قرار دیا۔ بی ٹی ایس آرمی کے نوجوان شائقین نے سوشل میڈیا پر کمپیئر کا احتساب کرنے کی خواہش بھی کی ہے۔

جنوبی کوریائی شائقین نے ریڈیو میزبان کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کا زیادہ شور مچایا تو میزبان نے کوویڈ19 سے "کے پوپ بینڈ” کا موازنہ کرنے پر معذرت کی، ماتھیاس شِک کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف جنوبی کوریا نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس کی دشمنی کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -