پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کا سفر شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سُر اور سنگیت کا نام آئے اور استاد نصرت فتح علی کا نام ذہن میں نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا، گلوکار راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے خراج تحسین سفر بالآخر شروع ہوگیا، ٹورنٹو کے ہرشے سینٹر میں پہلا کنسرٹ ہوا، جہاں راحت فتح علی خان اپنے سروں کا جادو جگایا۔

کنسرٹ کے بعد راحت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکریہ ٹورنٹو آپ لوگ بہت اچھے ہیں ، میں اپنی پرفارمنس سے بہت لطف اندوز ہوا، جیسے میں الفاظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ منعقد کیے جانے والے یہ کنسرٹس اگست تک جاری رہیں گے۔


مزید پڑھین :  راحت فتح نصرت فتح کو 48 شہروں میں خراج تحسین پیش ‌کریں‌ گے


خیال رہے کہ راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی 20 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 48 مختلف شہروں میں 48 کنسرٹ کا اعلان کیا تھا، خراج تحسین کا سفر کا پہلا راستہ امریکہ کے شمالی ریاستوں میں منعقد کیا جائے گا جو مختف شہروں سے ہوتا ہوا ان کے جائے وفات لندن میں جا کر ختم ہوگا۔

راحت فتح علی خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نصرت فتح علی خان کی وفات سے بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ، نصرت فتح علی خان کا نام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے بے حد خوش اور پر جوش ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نصرت فتح علی خان کو 48 شہروں میں 48 کنسرٹ سے پورے دنیا بھر میں خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو انکی شاندار موسیقی کیریئر کی علامت ہے اور استاد نصرت فتح علی خان کے لئے 48 سال کا اعلی اعزاز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں