بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

راحت غنی نے بچپن میں کھو جانے کا واقعہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ راحت غنی نے 6 سال کی عمر میں گھر سے اکیلے باہر نکلنے کا واقعہ بیان کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ راحت غنی نے شرکت کی اور اس دوران بچپن میں پیش آیا واقعہ بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب 6 سال کی تھی تو  والد مجھے روز رات کو چیز دلوانے باہر لے کر جاتے تھے اور میں پورے علاقے میں گھوم پھر کر آتی تھی پھر سوتی تھی والد کو بھی علم تھا کہ کچھ بھی ہوجائے راحت کو باہر لے کر جانا ہے، یہ میری بچپن سے عادت بنی ہوئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک دن والد دوستوں کے ساتھ کہیں چلے گئے تھے اور بتایا گیا کہ وہ رات 8 بجے آئیں گے، والدہ کپڑے دھو رہی تھیں اور میں ان سے ٹائم پوچھ رہی تھی پھر میں نے کہا کہ ابو شاید آگئے ہیں نیچے بیٹھے ہوں گے، میں سیڑھیوں سے اترنے لگی تو والدہ نے تاکید کی کہ باہر نہیں جانا۔

راحت غنی نے بتایا کہ میں والد کو ڈھونڈتے ہوئے باہر نکل گئی اور جہاں وہ بیٹھتے تھے وہاں بھی نہیں ملے تو مجھے ڈر لگنے لگا کیونکہ کافی دور نکل گئی تھی پھر واپس آنے لگی تو والد کے دوست بیٹھے ہوئے ملے انہوں نے پوچھا کہاں جارہی ہو تو میں نے بتایا کہ ابو کھو گئے ہیں پھر ان سے بیٹیوں کا پوچھ کر ان کے ساتھ کھیلنے میں مگن ہوگئی۔

یہ پڑھیں: ’میں اناڑی نہیں ہوں‘ راحت غنی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ رات تک کھیلتی رہی اور والد کو بھول گئی والد ڈھونڈتے ہوئے دوست کے پاس پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ وہ تو اوپر کھیل رہی ہے، ایک بج رہے ہوں گے جب والد کی آواز آئی تو میں خوش ہوگئی جب گھر پہنچی تو والدہ رو رہی تھیں اور سب لوگ نیچے جمع تھے، گھر پہنچی تو والدہ نے تھپڑ لگائے اور اوپر لے کر گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پورا محلہ مجھے ڈھونڈنے میں مگن تھا اور تھانے میں رپورٹ بھی درج کروادی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں