مانچسٹر : برطانوی آرمی چیف نکولس کارٹ نے پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی توریف کرتے ہوئے پاک برطانیہ افواج کے درمیان خوشگوار تعلقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برطانوی آرمی چیف سمیت دیگر اہم حکام کو عشائِیہ دیا گیا تھا جس میں شہر بھر کے عمائدین اور سیاسی نمائندے بھی مدعو تھے۔
عشائیے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی آرمی چیف نکولس مارٹر کا کہنا تھے کہ وہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے مداح ہیں اور اُن کی پیشہ وارانہ قیادت اور مہارت کے معترف ہیں۔
برطانوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی آرمی چیف دلیر اور بہادر جنرل کے طور پر سامنے آئے ہیں اُن کی پیشہ وارانہ مہارت کے باعث پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر پایا ہے وہ ایک بہادر لیڈر ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان آرمی اور برطانوی آرمی کے درمیان عسکری مہارتوں اور تعاون کے تبادلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ عسکری کاوشیں دنیا کو درپیش دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا سکتا ہے۔