آرمی چیف راحیل شریف کی آپریشن ضربِ عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت -
The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف راحیل شریف کی آپریشن ضربِ عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت

شوال: آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضربِ عضب کےحتمی مرحلے میں اگلے مورچوں کادورہ کررہے ہیں، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

آرمی چیف کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا علاقے کے مقامی لوگ دہشت گردوں کامکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

جنرل راحیل شریف نےشمالی وزیرستان کے علاقےشوال کادورہ کیا، آرمی چیف نےدشمن سےبرسرپیکارجوانوں سے ملاقات کی اوران کاحوصلہ بڑھایا۔

جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےقوم سےکیاوعدہ پوراکرنےکاعزم دہرایا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےآپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کاجائزہ بھی لیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کوآپریشن ضرب عضب پربریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف کوبتایاگیاکہ دہشت گردوں کی معاونت مکمل طورپرختم ہوگئی ہے۔

آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کاحتمی مرحلہ شروع کرنےکی ہدایت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کے حکم پر شمالی وزیرستان کےباقی ماندہ علاقوں میں آپریشن کے حتمی مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔

آرمی چیف نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں کےخلاف ملک بھرمیں بلاامتیازکارروائیاں کی جائیں گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں