(14 دسمبر 2025): رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو رہے تھے،کوٹ سمابہ اور ترنڈہ سوائے خان پولیس نے بروقت ناکہ بندی کرکے فرارکے راستے بند کردیے۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے بعد پانچوں ڈاکو مارے گئے، لاشیں اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی جائے وقوع پرموجود ہیں، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
کراچی میں رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر حب ریور روڈ رئیس گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کا اس کے حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز برآمد ہوا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان ذاکر خان اور محمد سلیم سے 61 ٹیبلٹ بھی برآمد کر لیے گئے، برآمد موبائل فونز ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے، موبائل فونز بلوچستان سے کراچی اسمگل کیے جارہے تھے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔


