آئی سی سی سے غیر منظور شدہ اٹلانٹا اوپن ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ویسٹ انڈین بلے باز نے ڈبل سنچری بنا ڈالی۔
اٹلانٹا فائر کی نمائندگی کرنے والے راحکیم کورنوال نے اسکوائر ڈرائیو کے خلاف چھکے چوکوں کی بارش کر دی۔ انہوں نے 77 گیندوں پر 205 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔
ان کی باری میں 22 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے جب کہ انہوں نے 200 رنز صرف باونڈریز کی مدد سے بنائے۔
کورنوال کی جارحانہ اننگز کی بدولت اٹلانٹا فائر نے مقررہ 20 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔
Rahkeem Cornwall's double century in a T20 game.
He scored 205*, out of which 200 runs came from boundaries 😯pic.twitter.com/mGbATKjMgZ
— 12th Khiladi (@12th_khiladi) October 6, 2022
وزن ترین بلے باز کورنوال اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت جانے جاتے ہیں وہ انٹرنیشنل سطح پر نیشنل ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور نہ ہونے کی وجہ سے اٹلانٹا اوپن کے ریکارڈز کو عالمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
Rahkeem Cornwall double hundred moment 😳🔥 pic.twitter.com/JXMBZsIMoV
— Sachin (@Sachin72342594) October 6, 2022