بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11، معروف افغان کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے گرباز کو ’زلمی فیملی‘ میں خوش آمدید کہا۔

افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز ایک جارحانہ ٹاپ آرڈر بلے باز اور تیز رفتار وکٹ کیپر ہیں جو پہلے بھی پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں، ان کے پاور پلے میں جارحانہ بلے بازی اور بے خوف انداز سے زلمی کو ابتدائی شروعات میں فائدہ مل سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گرباز اس وقت افغانستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اسکواڈ میں شامل ہیں جو 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔

پی ایس ایل 11 کی ابتدائی مارکیٹ میں دیگر فرنچائزز نے بھی اہم کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے، لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے پیک اسٹار مستفیض الرحمٰن کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

سری لنکا کی پی سی بی سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیوون کون وے کو ٹیم میں شامل کیا، کراچی کنگز نے معین علی کو شامل کیا، جبکہ سیالوکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں