منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

راہول گاندھی نے بھارتی سرمایہ کاروں کی کمائی ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پوری کی اڈانی گروپ سے ملاقات کے بعد راہول گاندھی نے سرمایہ کاروں کی کمائی ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

امریکی تحقیقاتی کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کی نئی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہندوستانی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے، امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں بھارت کی مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پوری بوچ کی اڈانی گروپ کے اعلیٰ حکام سے براہ راست ملاقات ہوئی ہے۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 11 اگست کو ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور سیبی چیئرمین مادھبی پوری بوچ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں انکا کہنا تھا کہ ’چھوٹے خوردہ سرمایہ کاروں کے اثاثوں کی حفاظت کے ذمہ دار سیبی نے چیف کے خلاف سنگین الزامات پر سمجھوتہ کرلیا، ملک بھر کے ایماندار سرمایہ کار حکومت سے کئی اہم سوالات کرنا چاہتے ہیں۔‘

راہول گاندھی نے اپنی پوسٹ میں پوچھا کہ ’سیبی کے چیئرمین مادھبی پوری بوچ نے ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اگر سرمایہ کاروں کی محنت سے کمائی گئی رقم ڈوب جاتی ہے، تو کون جوابدہ ہوگا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’وزیراعظم مودی، سیبی چیئرمین، یا گوتم اڈانی اس کے ذمہ دار ہونگے؟ انتہائی سنگین الزامات کے سامنے آنے کے بعد کیا سپریم کورٹ ایک بار پھر اس معاملے کا از خود نوٹس لے گی؟‘

کانگریس ایم پی کے مطابق اب یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جے پی سی کی تحقیقات سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں اور اس سے کیا انکشاف ہو سکتا ہے۔

سیبی چیئرپرسن مادھبی بوچ پر الزامات کے بارے میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اس گھوٹالے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) بنانے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں