نئی دہلی (19 فروری 2026): بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی مودی حکومت پر برس پڑے، ایکس پر انھوں نے لکھا کہ مودی حکومت نے اے آئی سمٹ کو تماشا بنا دیا۔
راہل گاندھی نے لکھا کہ مودی حکومت اے آئی سمٹ کے پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے کی بجائے اسے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہے، اور اب چین اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
انھوں نے کہا اس سمٹ سے ہندوستانی ٹیلنٹ کو فائدہ پہنچنا چاہیے تھا لیکن حکومت نے اس کو بے ہنگم کر کے پورے سربراہی اجلاس کو رابطہ عامہ کا تماشا بنا دیا۔
Instead of leveraging India’s talent and data, the AI summit is a disorganised PR spectacle – Indian data up for sale, Chinese products showcased. https://t.co/5liaoX0XXp
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 18, 2026
راہل گاندھی نے لکھا کہ اب چین اے آئی سمٹ کا فائدہ اٹھا رہا ہے، اور ہندوستان کے ٹیلنٹ اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کی بجائے چینی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔
چینی روبوٹ کو اپنی ایجاد بتانا مہنگا پڑگیا، بھارت کو اے آئی سمٹ میں سُبکی کا سامنا
واضح رہے کہ بھارت میں ’’اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 فار رسپانسبل انٹیلیجنس‘‘ کی نمائش جاری ہے، لیکن ناقص انتظامات کے باعکس یہ ایکسپو بد ترین بد انتظامی کا شکار ہو گئی ہے اور پوری دنیا میں بدنامی سمیٹ لی ہے۔
بد انتظامی اور تنازعات کی ںذر ہونے والی اے آئی سمٹ میں بل گیٹس نے بھی چند گھنٹے پہلے خطاب کرنے سے انکار کر دیا، ایکس پر پوسٹ میں گیٹس فاؤنڈیشن نے لکھا بل گیٹس خطاب نہیں کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


