منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

 مودی کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج پر راہول گاندھی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنے پر پولیس نے اپوزیشن رہنماؤں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے طلبہ پر پولیس تشدد کیخلاف بھارتی وزیراعظم کے گھر کےسامنے مظاہرہ کیا جس دوران  کانگریس رہنما بھارتی وزیراعظم مودی، وزیرتعلیم دھرمیندرا پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اپوزیشن رہنما راہول گاندھی، رکن اسمبلی پریانکا گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری سے قبل راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخ میں بھارتی نوجوانوں کا اگر کوئی بدترین دشمن وزیراعظم ہے تو وہ نریندر مودی ہیں۔

یہ پڑھیں: نریندر مودی تاریخ میں بھارتی نوجوانوں کے بدترین دشمن ہیں: راہول گاندھی

کالج اور میڈیکل کے داخلہ امتحانات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور پیپر لیک ہونے کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا تھا کہ ملک کے لاکھوں طلبہ کے پیپر لیک ہوئے، لیکن حکومت کی جانب سے ایک بھی ذمہ دار شخص کو سزا نہیں دی گئی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سزا ملی ہے تو وہ دن رات محنت کرنے والے ان نوجوانوں کو ملی ہے جنہیں احتجاج کرنے اور وفاقی وزیرِ تعلیم سے استعفیٰ مانگنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔

کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیپر لیک کا جرم کرنے والے اصل مجرم آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والے نوجوانوں کو پولیس تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں