بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

مودی نے امریکا سے سمجھوتہ کیوں کیا؟ راہل گاندھی نے راز فاش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایوان میں بولنے سے روکا جا رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار کسی اپوزیشن لیڈر کو اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پر شدید دباؤ ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ قبول کیا۔ اس معاہدے سے ہندوستان کے کسانوں اور زراعت کے شعبے کو کافی نقصان پہنچے گا۔

کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ ایپسٹین فائل اور امریکا میں اڈانی کے خلاف چل رہے کیس کی وجہ سے مودی پر دباؤ ہے۔ ایپسٹین فائل میں بہت سے حقائق سامنے آنا باقی ہیں، اس لئے مودی امریکا کے مطالبات مان رہے ہیں اور وہ کسی نہ کسی طرح سمجھوتہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی گھبرائے ہوئے ہیں ”کل رات نریندر مودی نے (امریکا-بھارت) تجارتی معاہدے پر دستخط کئے، جو پچھلے کچھ مہینوں سے تعطل کا شکار تھا، وہ شدید دباؤ میں ہیں ”۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی شبیہ داغدار ہوسکتی ہے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہمارے وزیراعظم کی شبیہ داغدار ہوگئی ہے، عوام کو اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

گاندھی نے کہا کہ پہلی بار صدر کی تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ نریندر مودی نے اس تجارتی معاہدے میں آپ کی محنت بیچ دی ہے کیونکہ ان کی شبیہ داغدار ہوگئی ہے۔ انہوں نے ملک کو بیچ دیا ہے۔

بلوچستان میں حملہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے منظم کیا گیا، گرپتونت سنگھ

گاندھی کے مطابق اڈانی کو امریکا میں ایک کیس کا سامنا ہے، جو دراصل خود مودی کے خلاف مقدمہ ہے۔ ایپسٹین فائلوں میں اور بھی بہت کچھ ہے جو امریکہ نے ابھی تک جاری نہیں کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں