تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مودی نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کی بات کرکے ملک کو دھوکا دیا، راہول گاندھی

نئی دہلی : کانگرس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کی بات کرکے ملک کو دھوکا دیا، مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کانگرس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر مودی نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کی بات کی ہے تو ملک کو دھوکا دیا ہے اور ایک کمزور وزارت خارجہ کی تردید سے کام نہیں چلے گا بلکہ خود وزیراعظم مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

دوسری جانب کانگرس کے رہنما منیش تواڑی کا کہنا ہے کہ کہ ہم وزارت خارجہ کی بجائے مودی سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے تو ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر پرثالث بننے کی کوئی درخواست ہی نہیں کی۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی بات کرنے کا اظہار کیا تو سارا بھارت آگ بگولہ ہوگیا تھا۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد مودی سرکار وضاحتیں پیش کررہی ہے اور بھارتی وزیر خارجہ جے سنکر نے راجیہ سبھا میں امریکی صدر کے بیان اور ثالث بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا لیکن اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے وضاحتی بیان کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -