تازہ ترین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات...

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

‘اب مودی حکومت کی لوٹ مار پر لگام ڈالنا ہوگی’

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہو ل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر مودی حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز سے سفر کرانے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے مہنگائی اتنی بڑھا دی ہے کہ غریبوں کا ہوائی جہاز سے سفر تو دور ان کا سڑک پر چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے’۔

بعد ازاں اپنے ٹوئٹر پیغام میں راہول گاندھی نے لکھا کہ "یہ ایک بہت ہی سنگین معاملہ ہے، الیکشن، ووٹ، سیاست سے پہلے آتے ہیں، لوگوں کی عام ضروریات بھی آج پوری نہیں ہو پا رہی ہیں، مودی اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، لیکن میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔‘‘

اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "مودی حکومت کی لوٹ مار کا ثبوت یہ ہے کہ پٹرول کا ہوائی جہاز کے ایندھن سے مہنگا ہونا ہے۔ مودی حکومت کا لوگوں کو لوٹنے کا پروگرام ملک کے لوگوں پر بھاری پڑ رہا ہے، محنت کی کمائی کو لوٹا جا رہا ہے۔ اب مودی سرکار کی لوٹ مار پر لگام ڈالنا ہوگی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں کانگریس نے ا بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی کرارے وار کرتے ہوئے کہا کہ "بی جے پی کی لوٹ کا اثر یہ ہے کہ آج پٹرول اور ڈیزل نے سنچری مکمل کرلی ہے، ملک اب بی جے پی کی لوٹ مار کو برداشت نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، دہلی میں پیٹرول 105.84، ممبئی میں 111.77 انڈین روپے میں فروخت جاری ہے۔

Comments