تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں، 98 ہزار 450 شہریوں‌ کی خودکشی، 45 ہزار سے زائد تاجر بھی شامل

نئی دہلی: بھارتی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے تنگ آکر 5 سالوں میں 98 ہزار 450 تاجروں، کسانوں اور عام شہریوں نے خودکشیاں کیں۔

بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تاجروں کی خودکشیوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے۔

انہوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’کاروباری ہوں یا کسان، تمام ہی بھارتی حکومت کی خراب پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہیں‘۔ راہول گاندھی نے اعلان کیا کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ملکی معیشت کے حوالےسے خاص اقدامات کریں گے اور ازسر نور مرمت کر کے شہریوں کی زندگیاں بچائیں گے۔

راہول گاندھی کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں 8 ہزار 573، 2017 میں 7 ہزار 778، 2018 میں 7 ہزار 990 تاجروں نے خودکشیاں کیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر میں بھارت کا نظام صحت تباہ، بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا

اسی طرح سال 2019 میں 9 ہزار 52 نے خودکشیاں کیں جبکہ سال 2020 میں خودکشیوں کی شرح میں اضافہ ہوا کیونکہ اس دوران 11 ہزار 716 کاروباری شخصیات نے خودکشیاں کیں۔

راہول گاندھی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ان پانچ سالوں کے دوران 53 ہزار 341 کسانوں اور عام شہریوں نے خودکشیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی نے بھارت کی کھوکھلی جمہوریت کو بے نقاب کردیا

اسے بھی پڑھیں: راہول گاندھی نے مودی کو کرپٹ انسان قرار دے دیا

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2016 میں 11379 کسانوں، 2017 میں 10655 ، 2018 میں 10349، سال 2019 میں 10281 اور سال 2020 میں 10677 کسانوں اور عام شہریوں نے خودکشیاں کیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں