تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

راہول گاندھی نے کانگریس کے صدرکاعہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی : راہول گاندھی نے بھارت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور سیاسی نہرو، گاندھی خاندان سے تعلق رکھنے والے راہول گاندھی نے کانگریس کے 88 ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔

نئی دہلی میں ہونے والی تقریب میں 47 سالہ راہول گاندھی کو کانگریس پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔

راہول گاندھی 19 جون 1970 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد میں دہرا دون کے دون اسکول چلے گئے۔

انہوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے رولنس کالج فلوریڈا سے بی اے کیا اور اس کے بعد کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرینٹی کالج سے 1995 میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

بھارت کی 132 سال پرانی جماعت کانگریس کے نئے صدر راہول گاندھی نے مئی 2004 کے انتخابات میں حصہ لے کر سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔

راہول گاندھی رکن پارلیمنٹ ہونے کے ساتھ خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

کانگریس کے نو منتخب صدر نے راہول اور ان کی بہن پریانکا نے 2006 میں اپنی والدہ سونیا گاندھی کے لیے رائے بریلی سے مہم چلائی اور انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

راہول گاندھی 24 ستمبر2007 میں کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹر منتخب ہوئے جس کے بعد انہیں انڈین یوتھ کانگریس، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کا چارج بھی دیا گیا۔

بعدازاں سال 2009 میں راہول گاندھی نے امیٹھی سے لوک سبھاکی نشست جیتی، جنوری 2013 انہیں گانگریس کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔

انہوں نے 2014 کے انتخابات میں امیٹھی سے بی جے پی کی نمائندہ سمرتی ایرانی کوشکست دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی پارٹی کی صدر تھیں اور ان کے پاس 1998 سے یہ عہدہ موجود تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -