تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

راہول گاندھی کو لکھنو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، اپوزیشن سراپا احتجاج

نئی دہلی: اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ پیش آئے انسانیت سوز واقعے پر اظہار یک جہتی کے لئے آنے والے کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کی سربراہی میں کانگریس کا پانچ رکنی وفد کسانوں سے یک جہتی کے لئے یوپی پہنچا تو پولیس نے کانگریس کے رہنماؤں کو لکھنو ایئر پورٹ پر روک لیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کانگریس رہنماؤں کو ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، یوپی حکومت کی اجازت کے بعد کانگریس کے رہنما لکھیم پورکھیری جائیں گے۔

اترپردیش حکومت کے اس روئیے پر کانگریس پارٹی پنجاب نے کل بی جے پی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو لکھیم پور کھیری احتجاج کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت : کسان پر بیہمانہ تشدد، دل دہلا دینے والی ایک اور ویڈیو وائرل

دوسری جانب اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کی ویڈیوز اب دھیرے دھیرے سامنے آنے لگی ہیں۔ کسانوں پر گاڑی چڑھانے والی ویڈیو کے بعد اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹکر مارنے والی جیپ سے اتر کر کچھ لوگ بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں جیپ میں سوار دو لوگ کسانوں کو کچلنے کے بعد گاڑی سے بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کو کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور لکھا کہ وسٹرولوجی (کپڑوں سے انسان کو پہچاننے کا فن) کے ماہرین آج ویڈیو دیکھ کر بھی اَن داتاؤں کے قاتلوں کو نہیں پہچان پا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -