The news is by your side.

Advertisement

کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، گینگ وار کارندے سمیت 15 ملزم گرفتار

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے چنیسر گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کارندے سمیت 15 ملزمان گرفتار کرلیے۔ کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کا اڈہ بھی مسمار کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ محمود آباد کے چنیسر گوٹھ میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران 15 ملزمان دھر لیے گئے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں غیر ملکیوں سمیت گینگ وار کا کارندہ بھی شامل ہے۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور متعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروش فاروق لالا کا اڈہ بھی مسمار کر دیا۔

دوسری جانب سمن آباد پولیس نے شفیق موڑ کے اطراف کارروائی کی۔ کارروائی میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں