کھلے سمندر میں کارروائی، لانچ سے سوا ارب روپے کی منشیات برآمد ARYNews.tv
The news is by your side.

Advertisement

لانچ پر چھاپہ، سوا ارب کی منشیات برآمد،10 اسمگلرز گرفتار

کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کسٹم نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ٹن منشیات برآمدکرکے 10 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، منشیات کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بیرون ملک منشیات اسمگل کی جائے گی۔

اطلاع ملنے پر 2 جنوری کو انہوں نے سمندر میں نگرانی بڑھا دی اور ایک مشکوک لانچ کا تعاقب کیا جس پر اسمگلرز نے لانچ سے سمندر میں چھلانگ لگادی تاہم مشترکہ ٹیم نے انہیں تیر کر بھاگنے نہیں دیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

ٹیم نے لانچ کی تلاشی لی تو وہاں سے ڈیڑھ ٹن منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت عالمی منڈی میں ایک ارب بیس کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرکے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں