ڈاکٹر عاصم کی بہن کے گھر پر چھاپا، مقدمہ درج کرادیا گیا asim-hussains
The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر عاصم کی بہن کے گھر پر چھاپا، مقدمہ درج کرادیا گیا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی صدر ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ اُن کی بہن کے گھر پرسادہ لباس اہلکاروں نے گھر والوں کی غیر موجودگی چھاپا مارا اور پورے گھر کی تلاشی لی۔

یہ بات ڈاکٹرعاصم حسین نے ٹیپو سلطان تھانے میں اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتائی جس کے بعد ٹیپو سلطان پولیس نے ڈاکٹر عاصم کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بہن ڈاکٹر روبینہ کے گھر پر لگ بھگ ایک درجن افراد جن میں سے کچھ پولیس وردی اور کچھ سادہ لباس میں تھے جنہوں نے گھر میں آکر چوکیدارسے گھر والوں کے بارے میں پوچھا گھر والوں کی عدم موجودگی کا بتانے کے باوجود گھر میں گھس گئے اور تلاشی لینے کے بعد واپس چلے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ان کے گھر میں آنے والے افراد کا تعلق نیب سے ہوسکتا ہے تاہم مکمل تحقیقات سے قبل کچھ کہنا دشوار ہو گا چنانچہ پولیس نے گزشتہ شب رات گئے ڈاکٹرعاصم کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 17/119 بجرم دفعہ 398/109 کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں