تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ: ریل کے کرایوں میں اضافہ، مسافر بلبلا اٹھے

لندن: برطانیہ میں ریل کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ، ویلز، اسکاٹ لینڈ میں ریل کے کرایوں میں اضافے سے شہری بلبلا اٹھے، ناقص سہولیات کے باجود کرائے میں اضافے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے ریل کی بہتر سہولیات نہ ہونے کےبا وجود ریلوے انتظامیہ نے کرائے میں 3.1 فیصد اضافہ کردیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریل کے لیے بہتر نیٹ ورکنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہر پاؤنڈ کا 98 فیصد ہم بہتر انتظامات کی مد میں خرچ کررہے ہیں۔

کرایوں میں اضافے کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی طبقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ’عوام کی جیب پر لات مارنے کے مترادف ہے‘۔

دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان کی ہدایت پر برطانیوی دارالحکومت لندن میں ریل کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں متعدد ریلوے اسٹیشنز 2005 سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں، جن میں ٹرینوں کا تاخیر سے پہنچنا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ریلو انتظامیہ حکومت سے مذاکرات کرے تو بہتر نتیجہ نکل سکتا ہے، جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -