The news is by your side.

Advertisement

ریلوے کو ڈیڑھ ارب روپے کا منافع

لاہور: محکمہ ریلوے کی آمدن میں گزشتہ مالی سال کے دوران ڈیڑھ ارب کا اضافہ ہوا جبکہ اخراجات میں بھی کمی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے مالی سال2020-2021 کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ریلوے کے اخراجات میں ڈیڑھ ارب روپے کی کمی بھی ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ایک سال کے  دوران ریلوے کی آمدنی میں ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چیئرمین ریلویز نے سنگِ میل عبور کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت سے ریلوے ریونیو میں اس مالی سال میں زائد آمدن حاصل ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ مالی سال میں ہم نے اخراجات میں ڈیڑھ ارب کی کمی کی اور آمدنی میں ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔

چیئرمین ریلویز نے ریلوے کو مزید منافع بخش بنانے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیمیں اپنی کارکردگی کو اسی طرح جاری رکھیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں