تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

محکمہ ریلوے نے عیداسپیشل ٹرینوں کا اعلان کر دیا

محکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

اندرون ملک پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے مسافروں کے رش اور ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ‏ہوئے عیداسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین 7 مئی کو کراچی سے لاہور روانہ ہو گی جب کہ 9 اور 11 مئی کو بھی کراچی سے لاہور 2 عید اسپیشل ٹرینیں روانہ ہوں گی۔

لاہور اور کراچی کے لیے 7 اور 8 مئی کو ٹرینیں روانہ ہوں گی، 11 ًئی کو بھی عید اسپیشل ٹرینیں ‏کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔

کراچی سے راولپنڈی عید اسپیشل 11 مئی کو روانہ ہو گی جب کہ 12 مئی کو کراچی سے ملتان ‏عید اسپیشل ٹرین روانہ ہو گی۔

کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا ہے۔

کراچی سے لاہور چلنے والی جناح ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو ‏قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی معطل کردیا گیا ہے، کراچی، اسلام آباد کے لیے ‏چلنے والی گرین لائن ایکسپریس بھی معطل کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق چاروں ٹرینوں کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ‏ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سرسید ایکسپریس کراچی سے براستہ فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد جائے ‏گی، سرسید ایکسپریس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح قراقرم ایکسپریس کراچی سے جناح، بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر جائے گی۔

Comments

- Advertisement -