جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

محکمہ ریلوے نے محدود ٹرین آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ریلوے آپریشن بند ہونے کے بعد محکمہ ریلوے نے اب محدود ٹرین آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق لاہور سے اسلام آباد ریل کار سبک خرام، سبک رفتار سروس جاری رہے گی، اسی طرح لاہور سے اسلام آباد راول ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس سروس بھی معمول کے مطابق چلے گی۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

لاہور سے فیصل آباد کے لیے بدر اور غوری ایکسپریس جب کہ لاہور سے ملتان موسیٰ پاک ایکسپریس سروس جاری رہے گی، لاہور سے سیالکوٹ کیلیے لاثانی ایکسپریس بھی معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

نارووال سے لاہور ناروووال پسنجرسروس اور لاہور سے نارووال فیض احمد فیض ٹرین سروس جاری رہے گی، شور کوٹ سے لاہور کے لیے راوی ایکسپریس بھی معمول کے مطابق چلے گی۔
راولپنڈی سے ملتان کیلیے مہر ایکسپریس اور راولپنڈی سے کوہاٹ ایکسپریس، لاہور سے میانوالی ٹرین سروس بحال ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق میرپور خاص سے کراچی کے لیے مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس ٹرین سروس فعال ہے، اسی طرح حیدرآباد سے میرپورخاص اور کھوکھراپار کیلئے ماروی پسنجر سروس بھی جاری ہے، کراچی سے لاہور کارگو ایکسپریس اور فریٹ ٹرینیں جاری رہیں گی جبکہ پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ریلوے آپریشن بند کردیا گیا

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث گزشتہ روز محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس بند کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں