راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرین کے انجن میں چھپائی گئی چرس اور آئس برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازمین منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے ، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ٹرین کے انجن میں چھپائی گئی بارہ کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورانِ کارروائی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ٹرین کے ڈرائیوراور اسسٹنٹ ڈرائیور کوموقع سےگرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف نے پشاور کے رہائشی ریلوے ملازم ملزمان منشیات ٹرین کے انجن روم میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے ، ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔