منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

جدید ریلوے لائن کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ/وینتیان: چین اور ہمسایہ ملک لاؤس کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ریلوے ٹریک کے ذریعے جنوب مغربی چین اور ہمسایہ ملک لاؤس کو جوڑ دیا گیا ہے، یہ منصوبہ بلیٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کا مقصد وسیع و عریض اقتصادی زون کا قیام ہے، چینی صوبے یوننان اور لاؤس کے دارالحکومت وینیان کے درمیان یہ ریلوے ٹریک 1 ہزار کلومیٹر طویل ہے، اس منصوبے کا آغاز سال 2015 میں کیا گیا تھا جس کی تکمیل اب ہوئی ہے۔

ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ اور لاؤس کے صدر تھونگلؤن سیسولیتھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اس ریلوے لائن کے دائرے کو تھائی لینڈ، ملائیشیا اور سنگاپور تک وسیع کیا جائے گا۔

اس حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل میں 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی، اس پراجیکٹ کا 70 فیصد چین جبکہ باقی لاؤس براداشت کرے گا۔

بینک نے یہ بھی کہا کہ لاؤس نے اس منصوبے کے لیے رقم چینی ادارے سے ہی قرض لے کر ادا کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں