پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

شاہراہ فیصل پرآج رات مرمتی کام ہوگا، شہر کی اہم سڑکیں تعمیراتی کاموں کے لئے بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِقائد کی اہم شاہراہوں پرترقیاتی کاموں کے باعث سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں، ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب شروع ہوگا۔

کراچی کی اہم شاہرائیں ٹریفک کے لئے بند کی گئی ہیں اورانتظامیہ نے شہریوں کومتبادل راستے اختیارکرنے کی ہدایت کردی۔

ٹیپو سلطان روڈ پر شگاف پڑجانے کے باعث مرمتی کام رات گیارہ بجے شروع ہوا شگاف سے سیوریج لائن بھی ٹوٹ گئی ہےتاہم انتظامیہ مرمتی کام مقررہ وقت پر مکمل نہ کرسکی۔

- Advertisement -

طارق روڈ سے بلوچ کالونی پل آنے والی شاہراہ کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

کورنگی کراسنگ سے پی ایف آنے والی دونوں سڑکیں ترقیاتی کاموں کے باعث بندکی گئی ہیں اورٹریفک کو کورنگی سے ناصرجمپ اور امام بارگاہ ابوکاظم سے سکندر آباد کی طرف موڑ دیا گیاہے جس کے باعث کورنگی کراسنگ سے ابراہیم حیدری جانیوالی شاہراہ ٹریفک کیلئے بندہے۔

شارع فیصل ڈرگ روڈ ریلوے کراسنگ کے مقام پر دوسرے فیز کے پہلے مرحلے کا کام ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب ایک بجے شروع کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شارع فیصل میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے والا راستہ ریلوے کراسنگ کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا۔ ایئرپورٹ جانے کیلئے متبادل راستہ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ اور کورنگی صنعتی ایریا شاہ فیصل فلائی اوور اختیار کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں