شیخ رشید نے محکمہ ریلوے میں‌ 23 ہزار نئی بھرتیوں کا عندیہ دے دیا -
The news is by your side.

Advertisement

شیخ رشید نے محکمہ ریلوے میں‌ 23 ہزار نئی بھرتیوں کا عندیہ دے دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں 23 ہزار نئی بھرتیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان سے اجازت مانگ لی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے 100 دن پلان پر عمل پیرا ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 100 دن کے اندر تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں مسافروں کے لیے وائی فائی سروس فراہم کردی جائے گی جب کہ تمام لوکو موٹیوز میں ٹریکنگ سسٹم نصب کیے جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو تجویز دی ہے ریلوے کی زمینوں سے متعلق آرڈیننس جاری کریں، کچی آبادی میں رہنے والے کسی غریب کو تنگ نہیں کریں گے مگر کسی مگر مچھ کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ریلوے اکیلی پاکستان کے قرضے اتار سکتی ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محمکے میں 23 ہزار افراد کی ضرورت ہے جس میں سے 10 ہزار آسامیوں پر فوری اور میرٹ پر بھرتیاں کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے عمران خان کو درخواست لکھ دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشنز کی تزئین و آرائش اور مرمت اور پانی کی فراہمی کے لیے نجی شعبوں کو پیش کش کی ہے، محمکے کے اسپتالوں کو بھی نجی شعبوں یا پاکستان آرمی کے حوالے کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ کراچی سے سکھر جانے کے لیے روہی اور موہن جو ڈارو ایکسپریس پر کام جاری ہے جبکہ آج رات سے لاہور تا پنڈی ایک نئی ٹرین سروس کا آغاز ہوجائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں