The news is by your side.

Advertisement

ریلوے کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنایاجائے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریلویز کو فعال اور  منافع بخش بنانے کے لیے تنظیم نو کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریلوےکی تنظیم نو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد سمیت ریلوے کے افسران شریک تھے۔

اجلاس میں ریلوے خسارے میں کمی، مسافر کوچز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی گئی، ریلوے کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ شیخ رشید نے اجلاس میں مسافروں کو سہولیات دینے سے متعلق بریف کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے، ریلوے کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے حادثات میں جانی نقصانات قابل تشویش ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریلویز کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لیے تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تنظیم نو کے لیے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔

سکھر ٹرین حادثہ: شیخ رشید نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی تھی۔ وفاقی وزیر نے سکھر میں ٹرین کی بس کو ٹکر اور اموات سےمتعلق وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں