پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

شہری خبردار! مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات سے منگل تک مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے بلوچستان میں تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

26جنوری کو بالائی سندھ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے جب کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

برفباری سے مری، گلیات، ناران، استور، اسکردو میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

سخت موسمی حالات کے پیش نظر سیاحوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مری میں شدید اور طوفانی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

مری میں شدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، مری کے اندر موجود 5 ہزار گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مری میں برفباری کا گزشتہ 20 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مری اور مضافات میں شدید برفباری کا تیسرا اسپیل شروع ہوگیا، مری میں 2 سے 3 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا سلسلہ رات تک جاری رہےگا، سیاحوں کے مری آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مقامی لوگ مفلوج ہو کر رہ گئے۔

مری کے مضافاتی علاقوں میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا، مری میں گزشتہ رات سے بجلی مکمل طور پر منقطع ہے، مری اور مضافات میں انٹرنیٹ سروس جزوی معطل کردی گئی ہے۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں