site
stats
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر مرید کے اور گرد و نواح میں بھی بارش کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل کی شام سے بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کا اعلان کیا تھا تاہم اس سے قبل دن کے درمیانی حصے میں ہی موسلا دھار بارش کا آغاز ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سہراب گوٹھ، صفوراگوٹھ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، صدر اور کلفٹن میں اچانک موسم تبدیل ہوا اور تیز دھوپ کے بعد بادل گھر کر آگئے۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد موسلا دھار بارش کا آغاز ہوگیا۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر مرید کے اور گرد و نواح میں بھی بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ موسلا دھار بارشوں سے کاروبار زندگی عارضی طور پر رک گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سیلاب کا خطرہ، بچاؤ کیسے ممکن؟

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے منگل کی شام سے جمعہ تک ہونے والی بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد اور میرپور خاص میں اربن فلڈ کی باقاعدہ وارننگ جاری کردی ہے۔


Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top