تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

حرم مکی پر بارانِ رحمت سے ماحول خوش گوار، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

ریاض : شہری دفاع کی انتظامیہ نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیموں کو کھلے علاقوں اور مقررہ مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں اتوار کی شام مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں ، معتمرین اور طواف کرنے والوں کا استقبال برسات کی رم جھم نے کیا۔ اس کے ساتھ رحمت کی ہواں نے اللہ رب العزت کے حضور دعائیں مانگنے والوں کے دلوں کی روحانی کیفیت کو دوبالا کر دیا۔

مکہ مکرمہ اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ادھر مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کی انتظامیہ کے سرکاری ترجمان میجر نائف الشریف نے واضح کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے امدادی ٹیموں اور معاون ساز و سامان کو کھلے علاقوں اور مقررہ مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رابطہ کاری کے مرکز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران کسی ہنگامی صورت حال کی اطلاع یا کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

شہری دفاع کے ڈائرکٹریٹ نے شہریوں اور مقیم افراد پر زور دیا ہے کہ وہ خبردار رہیں اور نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے کے ممکنہ مقامات سے دور رہیں تا کہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورت حال سے محفوظ رہا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -