The news is by your side.

Advertisement

کل سے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

پشاور/کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے کل خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا منگل کو ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

بارش کا سسٹم شہر میں داخل ہوچکا ہے، کل کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بالائی، وسطی پنجاب کے علاقوں میں بادل کھل کر برسیں گے اور ابر رحمت برسنے سے درخت اور پودے نکھر جائیں گے۔ جس کے بعد موسم دلفریب ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ منگل کو گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سب سے زیادہ موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو 46، نوکنڈی ، دالبندین ، سبی اور شہید بینظیرآباد میں 45 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں