The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

کراچی: سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کی کراچی کے 6 اضلاع اور سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج رات سے اتوار تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس لیے بارشوں کے نقصانات سے بچنے ، جانی و مالی املاک کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انتظامیہ متحرک رہے ، مشینری اور عملہ سڑکوں پر موجود رہے ۔

واضح رہے کہ شہرقائد میں مون سون بارشوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونےکا امکان ہے اور کراچی میں کل شام یا رات سے بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین روز کے دوران20سے40ملی میٹر تک بارش کاامکان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں