اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

سعودی عرب: ریاض میں بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے ریاض میں بدھ کے روز سے جمعرات تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش ریاض شہر سمیت متعدد گورنریٹس کو متاثر کرے گی جن میں الدلم، المزاحمیہ، ضرما، مرات، القدیہ، ثادق، حریملہ، درعیہ، رمّاح، الرین، حوطہ بنی تمیم، الحریق، الخرج، الغاط، الزلفی، المجمعۃ اور شقراء شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سول ڈیفنس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں، خطرناک مقامات سے دور رہیں اور موسمی صورتحال کے دوران چوکس رہیں۔

سعودی عرب کے کونسے علاقے جمعے تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

حکام نے دعا کی ہے کہ یہ بارش علاقے کے لیے باعثِ رحمت اور فائدہ مند ثابت ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں