تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کراچی کے مختلف علاقوں میں‌ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال گلزار ہجری، اسکیم 33،  صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں مون سون کے پہلے اسپیل نے اپنا رنگ دکھنا شروع کیا۔

گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، قائد آباد، کالا بورڈ، ملیر ہالٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں روایتی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی،  گلستان جوہر، گلشن حدید، لانڈھی، لیاری، کورنگی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

دوسری جانب بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران، بجلی کے کھمبوں، برقی آلات کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔



محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -