کراچی: شہرِقائد کے مختلف علاقوں موسم سرما کی پہلی بارشہوئی ‘ بارش کے ہوتے ہی موسم خوشگوارہوگیا‘ واضح رہے کہ کراچی میں موسمِ سرما میں بہت کم بارش ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما پہلا مینہ برسا . ابر رحمت کے برستے ہی شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے. .موسم سرما کی پہلی بارش ناظم آباد ، نارتھ کراچی اورصدر سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی جس کے سبب شہرکا ۔موسم سرد اور ٹھنڈا ہو گیا۔ ہلکی بارش کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے
بارش ہوتے ہی شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرنا شروع کردیا اور بارش کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔
#Karachi as it Rains! #KarachiRain #Rain #NoFilter pic.twitter.com/z5y6UttOmD
— Anas Mallick (@AnasMallick) January 13, 2017
Finally we have #rain in #Karachi ☔️ #BeautifulPakistan pic.twitter.com/76Ht1gdJUG
— Danyal Gilani (@DanyalGilani) January 13, 2017
#Rain view from office roof top ⛈☔ #ARYNews #Karachi pic.twitter.com/BEdIiJgG5i
— Benazir Mir Samad (@BenazirMirSamad) January 13, 2017
Finally its #Raining in #Karachi#Rain #Rainfall #Winters #Weather pic.twitter.com/fWwp0CWw5V
— Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) January 13, 2017
#Rain in #Karachi #IstShowerOf2017 pic.twitter.com/UVL3UPYY96
— Mukhtar Ali (@mukhtar_soomro) January 13, 2017
Alhamdulillah #Rain beautiful weather in Karachi pic.twitter.com/sX5ZSSIMr9
— asna khan (@asnah882) January 13, 2017
#Rain .. Civic Center #Karachi pic.twitter.com/3U0SeHOo90
— Fawwad Raza (@fawwad_raza) January 13, 2017
دوسری جانب معمولی بارش ہوتے ہی کراچی میں کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث گلشن اقبال، گلستان جوہر ،لیاری، بلدیہ ٹاؤن ، ماڑی پور،لانڈھی،کورنگی،نارتھ ناظم آباد ، لائنز ایریا،گارڈن اور جمشید روٍڈ کے ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔
علاوہ ازیں میٹرول اور سائٹ ایریا سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہوگیا۔