تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے غیرملکیوں کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے ایسے غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت پیش کی جو خروج عودہ پر مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک تاک وطن نے استفسار کیا کہ اہلیہ کو خروج وعودہ پر بھیجا ہے مگر اب میں اقامہ ختم کرانا چاہتا ہوں کیا فائنل ایگزٹ لگانا ممکن ہے؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ قانون کے تحت وہ افراد جو خروج وعودہ پر مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں ان کا فائنل ایگزٹ نہیں لگایا جا سکتا۔ وہ افراد جو ایگزٹ ری انٹری پر گئے ہیں جب ان کی ایگزٹ ری انٹری کی مدت پوری ہو جائے تو جوازات کے ابشر پورٹل پر’تواصل ‘ سروس کے ذریعے ان کا سٹیٹس تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اسٹیٹس تبدیل ہوکر ‘خرج ولم یعد’ ہوجاتا ہے۔ اس صورت میں فیملی کا اقامہ ختم ہوجائے گا بصورت دیگر خروج وعودہ کی مدت مکمل ہونے کے چھ ماہ بعد سسٹم میں ان کا اسٹیٹس از خود ’خرج ولم یعد‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ وہ افراد جو خروج وعودہ پر گئے ہوئے ہوتے ہیں ان کا فائنل ایگزٹ نہیں لگایا جاتا اگر کوئی اپنی فیملی کا اقامہ ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ فائنل ایگزٹ یعنی خروج نہائی ہی لگائے تاکہ سسٹم سے فیملی کا اقامہ ختم ہو سکے بصورت دیگر اسے ماہانہ فیملی فیس ادا کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -