تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں مسلسل بارشیں، 2 سال بعد پھر سیلاب کی صورتحال

کراچی مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور شہر قائد میں وقفے وقفے سے کہیں موسلا دھار تو کہیں ہلکی بارش جاری ہے جس سے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب کہ شہر کی ابتر صورتحال نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھولنے کے ساتھ سندھ حکومت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے جو کہ متعلقہ حکام کی نااہلی کے باعث ڈسٹرکشن پلان بن گیا ہے۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں گلشن حدید، ملیر، اسٹیل ٹاؤن، گھگھر پھاٹک، نیشنل ہائی وے، سپرہائی وے، گلزار ہجری، بفرزون، نارتھ کراچی، یوپی موڑ، سرجانی ٹاؤن، ڈسکوموڑ، گلستان جوہر، حیدری، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گڈاپ کاٹھور، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ، کے ڈی اے، شادمان ودیگر علاقوں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

گلستان جوہر، گلشن اقبال، گڈاپ، لیاقت آباد، ملیر سمیت کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے، شہر بھر کی سڑکیں زیر آب اور دریا کے مناظر پیش کررہی ہیں جب کہ برساتی پانی گھروں میں بھی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث شہریوں بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گڈاپ، کاٹھور اور اطراف کے گوٹھوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے، گڈاپ ٹاؤن میں مولندی، کھادیجی ندی اور جرندرو ندی میں طغیانی ہے اور شہری ندی نالوں میں بلوچستان سے پانی کے ریلے شامل ہونے سے سطح آب مسلسل بلند ہورہی ہے۔

مول، جرندرو اور کھادیجی ندی کا پانی کا ریلہ تیزی سے ملیر ندی کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث وہاں بھی سطح آب بلند ہونا شروع ہوگئی ہے اور اطراف کے علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سڑکیں زیر آب آنے سے شہر میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے، کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے جب کہ درجنوں گاڑیاں بالخصوص موٹر سائیکلیں برساتی پانی میں ڈوب کر خراب ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج شب اور کل (ہفتہ) مزید بارشوں اور کہیں کہیں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -