ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہر میں صبح سویرے سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم ٹی خان روڈ، سلطان آباد، ہجرت کالونی، کیماڑی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں تیز بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ ناظم آباد، حبیب بینک چورنگی، سائٹ ایریا اور اطراف میں بھی بارش ہوئی، جبکہ لانڈھی، کورنگی، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی ملیر، ایئرپورٹ اور اطراف میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا اگلا اسپیل زیادہ خطرناک ہوگا، کراچی بھی لپیٹ میں آئے گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشیں چاراگست تک جاری رہیں گی، جس کے ایک ہفتے بعد دوسرا اسپیل آئے گا جو زیادہ شدید ہوگا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون اسپیل میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کراچی بھی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آئے گا۔

6 اگست تک کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کئی مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ یکم اگست سے 6 اگست تک پنجاب اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے۔

کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ 1 اگست سے 6 اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں